14 نومبر ، 2014
نئی دہلی.....بھارتی فوج کےدو افسروںسمیت سات اہل کاروںپرجعلی مقابلے میں تین بے گناہ کشمیری نوجوانوںکو مارنےکاجرم ثابت ہوگیا۔فوجی عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی۔دو ہزار دس میں تین کشمیری نوجوانوں کو نوکری اور پیسوں کے لالچ میں کپواڑا لایا گیا تھابعد میں بھارتی فوج نے انھیں جعلی مقابلے میں ہلاک کردیااور دوسرے روز یہ بیان دیا کہ یہ نوجوان دہشت گرد تھے جو پاکستان سے وادی میں داخل ہوئے،انھیں machilسیکٹر پر ماردیا گیا۔واقعے کے بعد شدید احتجاج ہوااور تحقیقات شروع کی گئیںجس میں ایک کرنل اور ایک کیپٹن سمیت سات اہل کاروں کا کورٹ مارشل کیا گیا، بھارتی فوجی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ساتوں فوجی اہل کاروں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔