پاکستان
14 نومبر ، 2014

سردار یوسف کا مولاناعبدالخبیرکے ساتھ کوٹ رادھا کشن کا دورہ

سردار یوسف کا مولاناعبدالخبیرکے ساتھ کوٹ رادھا کشن کا دورہ

کوٹ رادھا کشن....... وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بادشاہی مسجد کے خطیب کے ساتھ کوٹ رادھا کشن کا دورہ کیا اور جلائے گئے میاں بیوی کے ورثاء سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ واقعہ انسانیت سوز ہے، سزائے موت کے معاملے پر حکومت کو آئین اور قانون کے مطابق کام کرنا ہوگا ۔ وفاقی وزیرسرداریوسف نے وفد کے ساتھ کلارک آباد کوٹ رادھاکشن میں جلائے گئے میاں بیوی کے لواحقین سے چرچ میں ملاقات کی ۔ انہوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سےگفتگو میں ان کاکہناتھاکہ نیشنل کمیشن برائے منارٹیز میں مسلمان ،ہندو،پارسی ،سکھ ،عیسائی اوردیگرمذاہب کے لوگ شامل ہیں۔اس کمیشن کوبااختیار بنایاگیاہے ۔ان کاکہناتھاکہ سزائے موت کے قانون کے حوالے سےحکومت کوآئین اورقانون کے مطابق عمل کرناچاہئے ۔وزیرمذہبی امور سرداریوسف کے وفدمیں متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق ،خطیب بادشاہی مسجد مولاناعبدالخبیرآزاد،بشپ آف لاہور عرفان جمیل اوردیگرافرادشامل تھے۔

مزید خبریں :