16 نومبر ، 2014
لاہور...... وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے رائیونڈ میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے ،ذرائع کے مطابق یورپی دورے سے واپسی کے بعد ہونے والی ملاقات میں نواز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی برادری میں پاکستان کا وقار بلند ہورہا ہے، دھرنوں کی سیاست کرنیوالے قوم کو محرومیوں کا شکار کرنا چاہتے ہیں ، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھیں گے ۔