16 نومبر ، 2014
جہلم. .....جہلم میںگرمالاروڈ پر تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ کے نتیجہ میں 9 افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں4افراد کی حالت تشویش ناک ہے،ترجمان تحریک انصاف نے فائرنگ رد عمل میں کہا ہےکہ پنجاب حکومت خوف زدہ ہوکراوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےپولیس،انتظامیہ سےواقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔دوسری جانب ن لیگ کے چودھری ندیم خادم نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کی ریلی کے شرکا ءنے میرے گھرپرفائرنگ کی،ہماری طرف سے جوابی فائرنگ کی گئی،جس میں فائرنگ کرنے والے زخمی ہوئے،جبکہ تحریک انصاف کا واقعے پر کہنا ہےکہ پنجاب حکومت اور ن لیگ پوری طرح بوکھلا چکی ہے،فائرنگ کاواقعہ تحریک انصاف کی آواز دبانے کی کوشش ہے،گلو کریسی کے ذریعے انتشار پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے، پنجاب حکومت خوف زدہ ہوکراوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے۔ ڈی پی او جہلم سرفراز ورکا واقعے پر کہنا ہےکہ زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق تحریک انصاف سے ہے،زخمیوں کے بیانات کی روشنی میں مقدمہ درج کیا جائے گا، کسی قسم کا کوئی سیاسی امتیاز نہیں کیا جائے گا۔