پاکستان
16 نومبر ، 2014

دھاندلی بے نقاب کرنے تک دھرنا ختم نہیں ہوگا، عمران خان

 دھاندلی بے نقاب کرنے تک دھرنا ختم نہیں ہوگا، عمران خان

جہلم........ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ دھاندلی بے نقاب کرنے تک عمران خان کا دھرنا ختم نہیں ہوگا، چورانوے دن سے کسی شادی، فوتگی میں نہیں گیا، بچوں کو بھی نہیں ملا، انصاف چاہیے تو تیس نومبر کو میرے ساتھ اسلام آباد پہنچنا، وقت آ گیا ہے کہ تھانا کچہری کی سیاست کرنے والوں سے پیچھا چھڑائیں، ایسا نیا پاکستان بنائیں جس میں انسان کی عزت ہو، حکمران اب آپ کو غلام بنانے کے لیے اپنے بچوں کو تیار کر رہے ہیں، میں نے کبھی لاہور کے باہر اتنی خواتین نہیں دیکھیں، عمران خان سندھ کے پسے ہوئے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوگا، سندھ میں آ کر لوگوں کی خوف کی زنجیریں توڑیں گے۔ جہلم میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بٹ ایک عظیم قوم ہے، گلو کو گلو کہوں گا بٹ نہیں، یورپ میں زیادہ لوگ بوڑھے ہیں، ہم نوجوانوں میں خودکفیل ہیں، نیا پاکستان بنانے کے لیے صرف دو سو قابل آدمی چاہئیں، سو ہرن مل کر حملہ کریں تو چیتا اور بھیڑیا بھاگ جائے گا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا کرپشن کرنے والا وزیراعظم عمران خان کو جیل بھجوا سکتا ہے؟ عمران خان نے کہا کہ دھاندلی بے نقاب کرنے تک عمران خان کا دھرنا ختم نہیں ہوگا، چورانوے دن سے کسی شادی، فوتگی میں نہیں گیا، بچوں کو بھی نہیں ملا، انصاف چاہیے تو تیس نومبر کو میرے ساتھ اسلام آباد پہنچنا، میری تو بجلی کٹ گئی، موم بتی کے ساتھ وقت گزارا کرتا ہوں، آئی بی کا بجٹ بیس کروڑ روپے ہے، حکومت نے دھرنے سے ڈر کر اسے 270 کروڑ روپے دیے، تجزیہ کاروں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی گئی، ٹی وی اینکرز کی بولی لگائی گئی، میڈیا ہائوسز کے ضمیر خریدنے کے لیے پیسہ لگایا گیا۔

مزید خبریں :