پاکستان
16 نومبر ، 2014

اہلسنت والجماعت کاکراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

اہلسنت والجماعت کاکراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

کراچی....... اہلسنت والجماعت کے تحت کارکنوں کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ اور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت کے رہنما تاج محمد حنفی نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے ان کے کارکنوں کی بلاجواز گرفتاری کی جارہی ہے، کئی بار صوبائی حکومت سے رابطہ کی کوشش کی لیکن حکومت تعاون نہیں کررہی، کارکنوں کو گھروں سے اٹھا لیا جاتا ہے، پولیس اور رینجرز سے رابطہ کریں تو وہ کہتے ہیں انھیں کچھ نہیں معلوم۔تاج محمد حنفی کا مزید کہنا تھا کہ گر اہلسنت والجماعت کا کوئی کارکن مطلوب ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے، کراچی سے 25 اور شکار پور سے 15کارکنان لاپتا ہیں، انھیں فوراً بازیاب نہ کرایا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

مزید خبریں :