پاکستان
17 نومبر ، 2014

لاہور ہائیکورٹ ،سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ کیلئے درخواستوں کی سماعت

لاہور ہائیکورٹ ،سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ کیلئے درخواستوں کی سماعت

لاہور.......سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ منظرعام پر لانے کیلئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواستوں کی سماعت ہوئی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس خالد محمود خان،جسٹس انوارالحق اور جسٹس عبدالستار اصغرپر مشتمل3رکنی فل بنچ نےکیس کی سماعت کی۔وفاقی اور پنجاب حکومتوں کی طرف سےجواب داخل کرنے کیلئےعدالت سےمہلت کی استدعاکی گئی۔جس پرعدالت نےمزیدکارروائی یکم دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ،درخواستوں میں اعلیٰ عدلیہ کےججوں پرمشتمل انکوائری ٹریبونل کی تشکیل اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ شائع نہ کرنے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :