پاکستان
17 نومبر ، 2014

بنوں اسکول میں دستی بم دھماکا،3بچے زخمی

 بنوں اسکول میں دستی بم  دھماکا،3بچے زخمی

بنوں.......بنوں میں دستی بم پھٹنے سے تین بچے اور چارسدہ میں دھماکے سے چار افراد زخمی ہوئے ۔جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔پولیس کے مطابق بنوں کے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر ون میں نویں جماعت کا طالبعلم دو دستی بم بھی بیگ میں چھپا کر لے آیا ۔دوستوں کو دکھاتے ہوئے اچانک ایک بم پھٹ گیا ۔دھماکے سے سلمان سمیت اس کے دوساتھی زخمی ہوگئے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ اورپولیس اہلکاروں نے اسکول پہنچ کر ایک بم ناکارہ بنادیا۔پولیس نے طالب علم کو حراست میں لیکر گھر کی تلاشی بھی لی۔چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقے کتوزئی میں گھر کے اندردھماکے سے 4 افراد زخمی ہوئے۔جنوبی وزیرستان کےعلاقے شکئی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب باردوری مواد کا دھماکا ہوا۔دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

مزید خبریں :