پاکستان
17 نومبر ، 2014

قادری کی واپسی، شہباز شریف کی سعد رفیق سے ملاقات

قادری کی واپسی، شہباز شریف کی سعد رفیق سے ملاقات

لاہور .......لاہور میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے ملاقات کی جس میں عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے غور کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی اہم ملاقات میں حمزہ شہباز، رانا ثناء الله اور دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں طاہر القادری کی وطن واپسی پرانہیں گرفتار کرنے کی حکمت عملی ،تحریک انصاف کے 30نومبر کے احتجاج اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات میں پنجاب حکومت کی جانب سے علامہ طاہر القادری کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کی تجویز دی گئی جس پر حتمی فیصلہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ عمران خان کو قانون کے اندر رہتے ہوئے احتجاج کرنے کی اجازت دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

مزید خبریں :