17 نومبر ، 2014
کراچی....... وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔سندھ ہائی کور ٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ شرجیل میمن نے 14 نومبرکو اسمبلی فلور پرججز کے دباؤ یا مفاد کا شکار ہونے کا بیان دیا تھا۔ درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ شرجیل میمن کا بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ، درخواست گزارنے شرجیل میمن کی رکنیت کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی ہے ۔