پاکستان
17 نومبر ، 2014

طاہرالقادری کرتب دکھاتے ہیں،سیاست نہیں،عبدالغفور حیدری

 طاہرالقادری کرتب دکھاتے ہیں،سیاست نہیں،عبدالغفور حیدری

لاہور......وزیرِ مملکت برائے پوسٹل سروسزمولاناعبدالغفور حیدری کاکہناہےکہ عمران خان کے دھرنوں میں جو کچھ ہوتا ہے۔ایسا نیا پاکستان سمجھ میں نہیں آتا۔طاہرالقادری کرتب دکھاتے ہیں،سیاست نہیں کرتے۔ان جیسا غیر معقول آدمی کبھی نہیں دیکھا۔مولاناعبدالغفور حیدری جی پی او کینٹ لاہورمیں پوسٹ آفس کے73 ملازمین میں موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کی تقریب کےموقع پر میڈیا سے گفتگو کررہےتھے۔انہوں نےکہاکہ ناچ گانا، ڈھول ڈھمکے مغربی کلچر ہے۔اسے طاقت سے بھی روک سکتے ہیں۔وزیر مملکت کاکہناتھاکہ طاہرالقادری کی حکومت سے ڈیل کی افواہوں میں دم ہے لیکن ان کےعلم میں نہیں۔ان کاکہناتھاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پولیس اور انتظامیہ کی غفلت کےباعث پیش آیا،اس سانحےکی ابتدائی رپورٹ سامنےآنی چاہیئے۔

مزید خبریں :