17 نومبر ، 2014
کوئٹہ.......کوئٹہ کےعلاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے ایک شخص معمولی زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق گیس سیلنڈر کا دھماکہ سیٹلائٹ ٹاون کےعلاقے میں نجی اسکول کے قریب ہوا۔ گیس کے غبارے بیچنے والے کا سیلنڈر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس سے غبارے بیچنے والے کو معمولی چوٹ آئی۔تاہم کسی اور کے قریب میں موجود نہ ہونے کی بناء پر اس سے مزید کوئی نقصان نہیں ہوا، تاہم دھماکے سے قرب و جوار میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعہ کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں اس جگہ پر پہنچی تاہم غبارے بیچنےوالا وہاں سے بھاگ گیا۔