17 نومبر ، 2014
دبئی......دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلےروزچائے کے وقفے پرنیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 160رنزبنالیے۔اوپنر لیتھم84اور راس ٹیلر ایک رن بناکرناٹ آئوٹ ہیں۔دبئ کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کیوی کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کیوی اوپنرز نے 77رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، جو رواں سال کسی بھی ٹیسٹ میں کیوی ٹیم کا بہترین آغاز ہے۔پاکستان کو پہلی کامیابی مک کولم کی وکٹ کی صورت میں ملی، وہ 43رنز بناکر احسان عادل کا شکار بنے۔مزیدوکٹ کیلئے پاکستانی بولرز کو سرتوڑ کوشش کرنا پڑی، دوسری وکٹ کی شراکت میں لیتھم اور ولیم سن نے 76رنزجوڑے۔ ولیم سن 32رنز بناکر ذوالفقاربابر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔چائے کے وقفے پر کیوی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 160رنز بنا لیے تھے۔