23 اپریل ، 2012
پشاور … چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان کا کہنا ہے کہ 3 ماہ قبل ایئر لائنوں کے سیفٹی آڈٹ کی ہدایت دی تھی، عدالتی ہدایات پر عمل ہوتا تو بھوجا ایئر کا حادثہ نہ ہوتا۔ پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ عدالت بھوجا ایئر حادثے میں ہلاکتوں کے ذمہ داروں کا بھی پوچھے گے۔ جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ تین ماہ پہلے ایئر لائنوں کے سیفٹی آڈٹ کی ہدایت دی تھی، عمل ہوتا تو بھوجا ایئر کا حادثہ پیش نہ آتا، یہ بھی کہا تھا کہ اس دوران حادثہ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں، یہاں سب سے سستی چیز انسانی جان ہے۔