پاکستان
17 نومبر ، 2014

چیچہ وطنی:موٹرسائیکل سوارنوبیاہتا جوڑا ٹریلرکی ٹکرا سے جاں بحق

چیچہ وطنی:موٹرسائیکل سوارنوبیاہتا جوڑا ٹریلرکی ٹکرا سے جاں بحق

چیچہ وطنی........چیچہ وطنی میں موٹر سائیکل سوار نوبیاہتا جوڑا سڑک پر آجانیوالے کتے کو بچاتے ہوئے ٹریلر سے ٹکرا گیا۔ 20دن قبل شادی کے بندھن میں بندھے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ چیچہ وطنی کے گاوٴں21گیارہ ایل میں پیش آیا جہاں عبدالرحمان اپنی بیوی رضیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر غازی آباد جارہا تھا کہ سڑک پر ایک کتا اچانک سامنے آگیا جسے بچانے کی کوشش میں موٹر سائیکل بےقابو ہوکر ٹریلر سے جاٹکرائی۔ خوفناک حادثے میں عبدالرحمان موقع پر جاں بحق جبکہ رضیہ بی بی شدید زخمی ہوئی تاہم بعد میں اس نے بھی دم توڑ دیا۔ عبدالرحمان اور رضیہ بی بی 20روز قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

مزید خبریں :