23 اپریل ، 2012
اسلام آباد … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عدلیہ سے کوئی خطرہ نہیں وہ میرے دوست ہیں، علی موسیٰ وطن آگیا ہے انکوائری کا سامنا کرے گا۔ وزیراعظم گیلانی سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ انہیں عدلیہ سے کوئی خطر ہ تو نہیں، جس کے جواب میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عدلیہ والے میرے دوست ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا بیٹا علی موسیٰ گیلانی وطن آگیا ہے اور وہ انکوائری کا سامنا کرے گا۔