19 نومبر ، 2014
کراچی......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کےقتل کیس کا حتمی چالان جمع کرانے کی آخری مہلت دیتے ہوئے مفرور ملزمان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت کیلئے جیل سے ملزمان راشد عرف ٹیلر اور زاہد عباس زیدی کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ پولیس آج بھی مقدمے کا حتمی چالان پیش نہیں کر سکی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کوحتمی چالان جمع کرانے کی آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی جبکہ مفرور ملزمان جنید بخاری،طارق نواب اور آصف گنجا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری کردیئے گئے۔