پاکستان
19 نومبر ، 2014

سانحہ کوٹ رادھا کشن ،مرکزی ملزمان کا14روزہ ریمانڈ

سانحہ کوٹ رادھا کشن ،مرکزی ملزمان کا14روزہ ریمانڈ

لاہور.....لاہورکی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کے 4 مرکزی ملزمان کو 14 روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ کوٹ رادھا کشن کے 58ملزمان کو پیش کیا گیا۔مرکزی ملزموں میں امام مسجد غلام حسین،بھٹہ مالک یوسف گجر،مہمند جٹ اور حارث شامل ہیں۔ ان چاروں کو چودہ روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔ عدالت نے 39 ملزمان کو 7 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر اور 16 ملزمان کو 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزید خبریں :