19 نومبر ، 2014
اسلام آباد.....عمران خان کے بغیر ثبوت الزامات پر صحافیوںنے شاہ محمود کی پریس کانفرنس میں احتجاج کیا ، پی ٹی آئی رہنما نے کہا تشویش سے آگاہ ہیں ،آج ہی عمران خان سے بات کریں گے ۔ عمران خان کے نائب شاہ محمود قریشی بھی جب نیوز کانفرنس کرنے آئے تو انہیں میڈیا کے علامتی بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا،صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان پیسے لینے والوں کے نام سامنے لائیں ،،شاہ محمود قریشی نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں عمران خان سے بات کریں گے۔