پاکستان
19 نومبر ، 2014

جماعت اسلامی بھارت کےامیرمولانا جلال الدین عمری لاہور پہنچ گئے

جماعت اسلامی بھارت کےامیرمولانا جلال الدین عمری لاہور پہنچ گئے

لاہور..........جماعت اسلامی بھارت کے امیر مولانا جلال الدین عمری لاہور پہنچ گئے، لیاقت بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا جلال الدین عمری کا کہنا ہے کہ بھارت میں مودی سرکارنے دہرا معیار اپنا رکھا ہے، ایک طرف سیکولر امیج بنانے میں لگی ہے تو دوسری جانب آرایس ایس کا ایجنڈا پورا کیا جا رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی ہند مولانا جلال الدین عمری جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کے لئے لاہور پہنچے۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کےتعلقات میں نشیب وفرازآتے رہتے ہیں تاہم لائن آف کنٹرول کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوگا۔ مولانا جلال الدین نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے خلاف عدالتی فیصلوں کی مذمت کی۔

مزید خبریں :