19 نومبر ، 2014
کراچی....... سندھ کے عوام کو غلام اور بھیڑ بکریاں کیسے کہا،سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو صوبائی اسمبلی کے ایوان میں عمران خان پر برس پڑے،اگلے پچھلے سارے حساب برابر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حیثیت کیا ہے جو سندھ کے عوام کو گالی دیں۔سندھ اسمبلی آج نثار کھوڑو کے گرج دار جملوں سے گونج اٹھی،عمران خان نے اپنے دھرنے میں صوبے کے عوام کو بھیڑ بکریوں سے تشبیہ دی تو نثار کھوڑو سے برداشت نہ ہوسکا،اسمبلی کے فلور پرکہہ دیا کہ عمران خان کی حیثیت کیا ہے جو سندھ کے عوام کو گالی دیں۔نثار کھوڑو عمران خان پر برسنا شروع ہوئے تو دل کی تمام باتیں زبان پر لے آئے،کہا کہ عمران خان دوسروں کو سرمایہ دار کہہ کر کامذاق اڑاتے ہیں خود نجی جہازوں کے بغیر سفر نہیں کرتے۔جمہوریت کے لیے قربانی دینے کا ذکر آیا تو بولے عمران خان کو عوام نے مسترد کردیا تو صبر دکھائے،سیاسی جدوجہد کیسے کرتے ہیں پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے سیکھے۔نثار کھوڑو نے عمران خان کو یہ مشورہ بھی دیا کہ پیری مریدی پر تنقید کرنے سے پہلے ایک نظر شاہ محمود قریشی پر بھی ڈال لیں۔کالا باغ ڈیم کی حمایت کے حوالے سے بھی سندھ کے سینئر وزیر نے عمران خان کو وارننگ دے دی۔ماضی میں عمران خان کی جانب سے آمریت کا ساتھ دینے پر بھی نثار کھوڑو نے حساب برابر کردیا۔