20 نومبر ، 2014
سارنتا باربرا......ملکہ حسن کے مقابلوں میں حصہ لینے والی ہونڈورس کی حسینہ اور اس کی بہن کی پراسرار انداز میں موت ہوگئی۔ دونوں کی لاشیں دریا کے کنارے سے ملیں۔حکام کے مطابق 19 سالہ ملکہ حسن ماریہ ہوزے اور ان کی بہن 23 سالہ صوفیہ مردہ حالت پائی گئی ہیں۔دونوں گذشتہ جمعرات سے لاپتا تھیں اور انہیں آخری بار مغربی علاقے سارنتا باربرا میں منعقدہ ایک تقریب سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ماریہ ہوزے کو چند دنوں بعد لندن میں منعقد ہونے والے مس ورلڈ کے مقابلہ حسن مقابلے میں شرکت کرنا تھی ۔تفتیشی افسر لینارڈو اوساریو کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو کار اور اسلحے سمیت حراست میں لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔