کاروبار
20 نومبر ، 2014

روپے نے ڈالر کو دوبارہ جکڑنا شروع کردیا

روپے نے ڈالر کو دوبارہ جکڑنا شروع کردیا

کراچی......انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر 20 پیسے گرگئی ۔ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی مانگ میں کمی سے روپیہ مستحکم ہو رہا ہے ۔امریکی کرنسی کی قدر 20 پیسے کمی سے 101 روپے 55 پیسے کی سطح پر آگئی ہے ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں عوام کے لیے ڈالر101 روپے 55 پیسے کی سطح پر برقرار ہے ۔ماہرین کے مطابق غیر ملکی سرمایاکاری میں اضافہ اور بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم بھی روپے کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔

مزید خبریں :