20 نومبر ، 2014
کراچی......ملک میں سیاسی ہلچل بڑھ جانے سے شیئر بازار کے سرمایاکار بھی محتاط ہوگئے۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 600 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس میں گراوٹ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا ۔ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 600سےزائدپوائنٹس گراوٹ کا شکا ر ہونے کے بعد 31 ہزار 128 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ جانے کے باعث سرمایاکار غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگئے ہیں اور شیئرز کی فروخت کو ترجیح دے رہے ہیں جس کے باعث مارکیٹ میں منفی رحجان دیکھا جا رہا ہے۔