21 نومبر ، 2014
پشاور......پشاور ، سوات اور باجوڑ ایجنسی کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6ریکارڈکی گئی ۔محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحد پر زیر زمین 168 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔