21 نومبر ، 2014
لاڑکانہ .......تحریک انصاف نے لاڑکانہ میں میدان سجادیاہے،جلسے کیلئے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،زبردست جوش وخروش سے بھرپور کارکنان عمران خان کا خطاب سننے کے منتظر ہیں ۔ عمران خان لاڑکانہ پہنچ گئے کہتے ہیں سندھ کے عوام تبدیلی کے خواہشمند ہیں، اتنا ظلم کسی اور صوبے میں نہیں ہوا، جتنا سندھ میں ہورہا ہے،علی آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہیں ، کارکن صبح سے ہی لاڑکانہ پہنچ رہےہیں۔ جوعمران خان کا خطاب سننے کے لئے بے چین ہیں۔جلسہ گاہ کے قریب باکرانی چوک پر خاصا جوش وخروش ہے۔ کہیں فیس پینٹنگ کی جارہی ہے تو کہیں پی ٹی آئی کے پارٹی پرچم ،کیپ اوربیج فروخت کئے جارہےہیں۔کارکن ٹولیوں کی شکل میں رقص کررہےہیں اورعمران خان کو لاڑکانہ میں خوش آمدید کہہ رہےہیں ۔لوگوں کی جلسہ گاہ میں آمد و رفت کے لئے واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں اورپارکنگ کا بھی خصوصی انتظام بھی کیاگیا ہے۔