21 نومبر ، 2014
کراچی .....کراچی اسٹاک میں آج سرمایہ کا ر سرگرم نظر آرہے ہیں جسکے بعد 100 انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔گزشتہ روز شدید مندی کے بعد آج شیئر بازار میں سرمایا کار سرگرم نظر آرہے ہیں۔ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کی بہتری دیکھی گئی ۔کراچی اسٹاک میں آج سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت رحجان دیکھا جارہاہے جسکے بعد انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا نوٹ کیا گیا جسکے بعد انڈیکس 31 ہزار 240 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی اور سیاسی صورتحال میں استحکام کے سبب کراچی اسٹاک میں مثبت رحجان دیکھا گیا ۔