پاکستان
21 نومبر ، 2014

گونواز کے نعرے لگانےوالے شہباز شریف کو نہ بھولیں،پرویز الہٰی

گونواز کے نعرے لگانےوالے شہباز شریف کو نہ بھولیں،پرویز الہٰی

لاہور......مسلم لیگ ق کے رہ نما پرویز الہی نے کہا ہے کہ دھاندلی سے حکومت بن تو سکتی ہے لیکن چل نہیں سکتی۔گونوازگو کے نعرے لگانےوالے شہباز شریف کو بھی نہ بھولیں۔مسلم لیگ ق کی جانب سے بہاولپور میں کل عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔میڈیاسے گفتگو کے دوران چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے چولستان اور تھر کا علاقہ سرسبز ہوگا ۔ اگر اس کا نام پسند نہیں تو اس کا نام پاکستان ڈیم رکھ دیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مڈ ٹرم الیکشن نہیں بلکہ بہت جلد ری الیکشن ہوں گے ۔پرویز الہی نے کہا کہ شہباز شریف صرف پولیس مقابلے اور لاہور میں بے گناہ لوگوں کو قتل کروانے کے معاملے میں اُن سے جیت سکتے ہیں۔

مزید خبریں :