21 نومبر ، 2014
اسلام آباد.........وزیراعظم نوازشریف نے بجلی و گیس کے گھریلو صارفین کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ایل این جی کی درآمد کا منصوبہ بروقت مکمل کرنے پر بھی زور دیا ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا، جس میں ایل این جی کی درآمد کا معاملہ زیر غور آیا۔ وزیراعظم نے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ایل این جی کی درآمد کے منصوبے کی بر وقت تکمیل پر زور دیا ہے۔ نوازشریف نے وزارت پانی و بجلی اور وزارت پیٹرولیم کے حکام کو گیس اور بجلی کے گھریلو صارفین کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔