پاکستان
21 نومبر ، 2014

تحریک انصاف کالا باغ ڈیم پر اپنے ہی موقف سے ہٹ گئی ،شرجیل میمن

تحریک انصاف کالا باغ ڈیم پر اپنے ہی موقف سے ہٹ گئی ،شرجیل میمن

کراچی .......وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے، پاکستان تحریک انصاف کالا باغ ڈیم پر اپنے ہی موقف سے ہٹ گئی ،سینیٹر مشاہد اللہ کہتے ہیں جو گو نواز گو کے نعرے لگارہے ہیں ان کے لیے گوعمران گو کے نعرے لگ رہے ہیں ۔سینیٹر زاہد خان کا کہنا ہے عمران خان کالا باغ جیسے متنازع امور پر بات کرنے سے گریز کریں،وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے لاڑکانہ میں ہونیوالے تحریک انصاف کے جلسے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے تو کالاباغ ڈیم بنانے کا وعدہ اپنے منشور میں کر رکھا ہے، عمران خان نے کالاباغ ڈیم کے معاملے پر بھی یوٹرن لے لیا ،سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ گو نواز گو کہنے والے عمران خان کے خلاف شوکت خانم اسپتال میں گو عمران گو کے نعرے لگ گئے، اے این پی کے سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ عمران خان نے لاڑکانہ میں تو کالا باغ ڈیم کی بات کی لیکن خیبر پختونخوا کے عوام سے انہوں نے پوچھا ہے کہ وہ کالا باغ ڈیم کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔عمران خان کالا باغ جیسے متنازع امور پر بات کرنے سے اجتناب کریں ورنہ خیبر پختونخوا کے پختون ان کے خلاف ایسا احتجاج کریں گے کہ ان کےلیےصوبے میں حکومت کرنا مشکل ہو جائے گا۔

مزید خبریں :