پاکستان
21 نومبر ، 2014

صدر اوباما کا نواز شریف کو فون،تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش

صدر اوباما کا نواز شریف کو فون،تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش

واشنگٹن .......امریکی صدر باراک اوباما نے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے پاکستان کے ساتھ موجود ہ تعلقات کو ایک درجہ مزید آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماوں نے پاک امریکہ تعلقات سمیت پاک بھارت تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق امریکی صدر اوباما نے وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے دو طرفہ دوستی کے جذبات کا اظہار اور پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی۔صدر اوباما نے پاکستان کے ساتھ موجود ہ تعلقات کو ایک درجہ مزید آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔امریکی صدر نے وزیر اعظم نواز شریف کو اپنے دورہ بھارت سے قبل اعتماد میں لیا۔ صدر اوباما نے کہا کہ امریکہ کی خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پر امن تعلقات کا فروغ ہو، انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ بھارت کو پاکستان کی جانب سے ایک مثبت قدم قرار دیا۔دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں بڑھانے اور مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید خبریں :