پاکستان
21 نومبر ، 2014

صاف پانی کی فراہمی کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہے،شہباز شریف

صاف پانی کی فراہمی کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہے،شہباز شریف

لاہور......وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ترک کمپنی کے تعاون سے پنجاب میں 5فلٹریشن پلانٹس کاپائلٹ پراجیکٹ شروع کیاجائےگا۔ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے ترک کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت نے شہریوں کوصاف پانی کی فراہمی کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے مظفر گڑھ کے علاقے خان جھن شمالی میں سیلاب متاثرین کے سروے میں غفلت برتنےکا سخت نوٹس لیا ہے۔ وزیراعلی نے اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ رانا آفتاب ، تحصیلدار صاحبزادہ ظفر محمود اور نائب تحصیلدار محمدارشاد کو معطل کر کے 14روز میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

مزید خبریں :