23 نومبر ، 2014
راول پنڈی ........راول پنڈی کے تھانا نیوٹاؤن کی حدود سے مقامی تاجر کے 2 بیٹے لاپتا ہوگئے۔ والدین کے مطابق 15 سالہ نعمان اور 18 سالہ اسد اتوار کو دوپہر 2 بجے چاندنی چوک خریداری کرنے گئے تھے جو تا حال واپس نہیں آئے۔دونوں بھائیوں کے موبائل فون بھی بند ہیں۔پولیس نے دونوں بھائیوں کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔