24 اپریل ، 2012
لاہور . .... لاہور میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا پْراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی ہے،،تاہم اصل صورتحال تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔اہلِ خانہ کے مطابق امین پارک شفیق آباد کے رہائشی27سالہ امیر غفران خان نے چھ ماہ پہلے حافظ آباد کی رہائشی منیزہ سے محبت کی شادی کی تھی۔دونوں کا کچھ عرصہ قبل جھگڑا بھی ہوا جس کے بعدمنیزہ ناراض ہوکر میکے چلی گئی۔امیر غفران ایک روز قبل ہی منیزہ کو منا کر واپس لایا تھا۔ امیر کے ماموں شفیق نے بتایا کہ دونوں ہنسی خوشی رات کو سونے کیلئے کمرے میں گئے تھے۔ صبح دونوں کی طبیعت انتہائی خراب تھی ،انہیں اسپتال پہنچایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہیں۔