پاکستان
23 نومبر ، 2014

تحریک انصاف آج گوجرانوالہ میں جلسہ کررہی ہے

تحریک انصاف آج گوجرانوالہ میں جلسہ کررہی ہے

گوجرانوالہ .......پاکستان تحریک انصاف آج گوجرانوالہ جبکہ پاکستان عوامی تحریک بھکر میں جلسہ کررہی ہے۔پاکستان تحریک انصاف گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں کل سیاسی میدان سجارہی ہے۔جلسہ میں اسٹیج کے لیے کنٹینر پہنچااور کرسیاں لگادی گئیں ہیں۔تحریک انصاف کے ضلعی صدر رانا نعیم الرحمان کے مطابق اسٹیڈیم میں تین مختلف اسٹیج بناے جائیں گے ایک اسٹیج سے چیرمین عمران خان خطاب کریں گے جبکہ باقی دو صحافیوں اور مقامی قائدین کےلیے بنائےجارہے ہیں اسٹیڈیم کے انکلوثر میں 20 ہزار افراد کے بیٹھنے کی جگہ جبکہ پنڈال میں 20 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جائیں گی۔ضلعی انتظامیہ سے طے شدہ معاہدے کے مطابق جلسہ گاہ میں سیکورٹی کی ذمہ داری پی ٹی آئی خود کرے گی ۔

مزید خبریں :