پاکستان
23 نومبر ، 2014

لاڑکانہ؛جلسےسےقبل عمران خان کی خوب آؤبھگت، پرتکلف دعوت کا اہتمام

لاڑکانہ؛جلسےسےقبل عمران خان کی خوب آؤبھگت، پرتکلف دعوت کا اہتمام

لاڑکانہ......عمران خان جمعے کے روز لاڑکانہ جلسے کے لیے آئے تو ان کی خوب آؤ بھگت کی گئی ۔ اور ان کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام بھی کیا گیا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جمعے کے روز لاڑکانہ جلسے کے لیے آئے ۔اس موقع پر ان کی خوب آؤ بھگت کی گئی ۔عمران خان روایتی اجرک پہنے نظر آئے ۔سندھ کے لوگ بڑے مہمان نواز ہوتے ہیںاور یہ انھوں نے عمران خان کے اعزاز میں دی گئی پر تکلف ضیافت سے ثابت بھی کر دیا۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کے سامنے میز پر قسم قسم کے پر تکلفکھانے موجود ہیں ۔کھانے کی میز کے ایک طرف جہانگیر ترین اور دوسری طرف شاہ محمود قریشی بھی کھانے کے ساتھ انصاف کرتے نظر آرہے ہیں ۔لاڑکانہ جلسے سے خطاب میں عمران خان نے پیپلز پارٹی حکومت پر کڑی تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ تھر پاکر میں بچے بھوک سے مررہے ہیں ۔60 لاکھ بچے تعلم سے محروم ہیں ۔جب تک نظام ٹھیک نہیں ہو گا مسائل حل نہیں ہوں گے ۔

مزید خبریں :