23 نومبر ، 2014
تربت ....... بلوچستان کے ضلع تربت میں پاک ایران سرحدی علاقے میں دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقہ مند میں رد یک کے مقام پر سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے پا کستا نی علاقہ میں ایک زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے مین سمیر،بیبر گ، اور یوسف نامی راہگیر زخمی ہوگئے ۔واقعہ کے بعد مقامی انتظا میہ نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امد اد کی فر اہمی کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کا سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور ہر قسم کی آمد ورفت بند کر دی گئی ہے ۔مزید کارروائی متعلقہ انتطامیہ کر رہی ہے۔