پاکستان
23 نومبر ، 2014

گوجرانوالہ: پی ٹی آئی کےبل بورڈز پرسیاہی پھینکنے پر ایک شخص گرفتار

گوجرانوالہ: پی ٹی آئی کےبل بورڈز پرسیاہی پھینکنے پر ایک شخص گرفتار

گوجرانوالہ ......گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے قائدین کی تصویروں والے بل بورڈز پر سیاہی پھینکنے والےشخص کو گرفتار کرلیاگیا۔ گوجرانوالہ شہر میں پی ٹی آئی کے سائن بورڈز پر کئی روز سے سیاہی پھیکنے کا سلسلہ جاری تھا۔آج صبح ماڈل ٹاون پولیس نے جی ٹی روڈ اور قریبی علاقوں میں سائن بورڈ پر سیاہی پھیکنے والے شخص بلال بٹ کو گرفتار کرلیا۔پولیس نےگرفتار شخص کے خلاف 16ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ملزم بلال بٹ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی میرے قائدین کو برا بھلا کہےگا تو مجھ سے برداشت نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :