24 اپریل ، 2012
میکسیکو سٹی… میکسیکو کے آتش فشاں سے راکھ،دھواں اور مسلسل بہتے لاوے کے باعث قریبی آبادیوں میں ہائی الرٹ کردیاگیاہے۔ آتش فشاں پوپوکیٹ پیٹل سے نکلنے والے دھوئیں اورراکھ کے بادل نے وسیع علاقے کواپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔ پوپودنیاکامتحرک ترین آتش فشاں ہے جس سے کئی دن سے لاوابہہ رہاہے جس کے بعد نزدیکی قصبوں میں ہائی الرٹ کردیاگیا ہے جبکہ آتش فشاں کے قریب ترین واقع قصبے کوائنٹ کوممکنہ طورپرخالی کرانے کیلئے مکینوں کوتیاررہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔