24 نومبر ، 2014
واشنگٹن......مشرق وسطی کی صورتحال بالخصوص داعش سے نمٹنے میں ناکامی پر صدر بارک اوبامہ نے امریکی وزیردفاع چک ہیگل عہدے سے استعفیٰ لے لیا۔ خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ امریکی صدر اوباما نے چک ہیگل کا استعفا منظور کرلیا، ادھر چک ہیگل کے استعفے کے اعلان کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اوبامہ نے کہا کہ دو برس تک چک ہیگل مثالی امریکی وزیر دفاع رہے، نئے امریکی وزیر دفاع کی سینیٹ سے منظوری تک چک ہیگل اپنی ذمےداریاں جاری رکھیں گے، اس سے قبل چک ہیگل نے کہا کہ صدر اوباما سمیت امریکا کیلیے خدمات انجام دینے والوں کی حمایت جاری رکھوں گا، دنیا بھر میں اپنے ہم منصبوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔