24 نومبر ، 2014
وینا......اوپیک ممالک کے درمیان تیل کی قیمتوں میں استحکام کیلئے خام تیل کی پیداوار میںکٹوتی کے حوالے سے اختلافات بڑھ گئے ۔جون سے اب تک خام تیل کی عالمی قیمتیں 30 فیصد تک گرچکی ہیں ۔وینا میں ہونے والے اوپیک ممالک کے اجلاس میں جب وینز ویلا اور ایکو ڈور نے قیمت میں استحکام کیلئے خام تیل کی پیداوار میں کٹوتی کی تجویز دی تو سعو دی عرب نے اسکی مخالفت کردی ۔دنیا کے سب سے بڑے آئل ایکسپورٹر کا کہنا ہے کہ اگر تیل کی موجودہ قیمتیں بڑھیں تو خریدار ہاتھ سے نکلنے کا خدشہ بھی بڑھ جائے گا۔امریکا میں شیل گیس کےبڑے ذخائر دریافت ہونے کےبعددنیا کو تیل کا 30 فیصدحصہ فراہم کرنیوالے اوپیک ممالک کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔