25 نومبر ، 2014
فرگوسن........امریکی ریاست میزوری میں سیاہ فام مائیکل براون کے قتل میں سفید فام پولیس اہلکار پر جرم ثابت نہ ہوسکا جس کے بعد فرگوسن شہر میں ہنگا مے پھوٹ پڑے ۔مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلائے اوردکانوں کے شیشے توڑ دئیے۔ایک گاڑی کو بھی آگ لگادی۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مرچو ں کا اسپرے کیا، آنسو گیس کا استعمال کیا۔گرینڈ جیوری کا فیصلہ سناتے ہوئے سینٹ لوئی کے پراسکیوٹر رابرٹ مک کولوچ نے کہا کہ پولیس اہلکار پر مقدمہ قائم کرنے کے لیے ٹھوس وجوہات موجود نہیں۔جیوری کا فیصلہ سننے کے بعد مائیکل برائون کے اہل خانہ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انتہائی افسوس ہے کہ ہمارے عزیز کے قاتل کو کسی مقدمے کا سامنا نہیں کرے گا۔دوسری جانب امریکی صدر باراک اوباما نے شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔پولیس اہل کار ولسن پر 18 سالہ سیاہ فام امریکی مائیکل برائون کو ہلاک کرنے کا الزام تھا۔