دنیا
26 نومبر ، 2014

خطہ دہشتگردی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے،نیپالی وزیر اعظم

خطہ دہشتگردی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے،نیپالی وزیر اعظم

کھٹمنڈو.......نیپالی وزیر اعظم سوشیل کوئرالا نے کہا ہے کہ خطےکودہشت گردی اور ماحول کی تبدیلی کا سامنا ہے،خطے کے ملکوں کو غربت اور جہالت کے خلاف کام کرنا ہوگا ،ممالک کے درمیان ریل،سڑکوں اور ہوائی رابطوں کو فروغ دینا ہوگا،جنوبی ایشیا کے ممالک تعاون کو فروغ دے کرترقی کر سکتے ہیں ۔نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں 18ویں سارک سربراہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میںانہوں نےکہاکہ معلومات کے تبادلےسےسیکیورٹی کوبہتر بنایاجاسکتاہے،خطے کےکسی مسئلےکونظراندازنہیں کیا جاسکتا، زراعت، صحت تعلیم اور خواتین کواختیار دینے کے امور پر توجہ دینا ہے ۔قبل ازیں نیپالی وزیر اعظم نے ’’امن اور خوشحالی کے لیے مضبوط رابطے‘‘کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں تمام رہنمائوں کو خوش آمدید کہا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا بے پناہ انسانی اور قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔

مزید خبریں :