کھیل
27 نومبر ، 2014

شارجہ ٹیسٹ :فل ہیوز کی موت کے باعث دوسرے روز کاکھیل معطل

شارجہ ٹیسٹ :فل ہیوز کی موت کے باعث دوسرے روز کاکھیل معطل

شارجہ.....شارجہ میں کھیلے جارہےتیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل آسٹریلوی بیٹسمین فل ہیوز کی موت کی وجہ سےمعطل کردیا گیا۔کھیل معطل کرنےکا فیصلہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈز نے کیا۔ٹیسٹ کے دوسرے روزکا کھیل اب جمعہ کو ہوگا اور میچ اب پیر کو مکمل ہوگا۔پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 3وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے تھے۔محمد حفیظ 178 اور کپتان مصباح الحق نے 38رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک ۔صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :