کھیل
28 نومبر ، 2014

شارجہ ٹیسٹ: دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری

شارجہ ٹیسٹ: دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری

شارجہ.....تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔دوسرے روز کھیل کے آغاز سے قبل آسٹریلوی بیٹسمین فل ہیوز کی افسوسناک موت پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔کھلاڑیوں نے فل ہیوز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روزمحمد حفیظ 178 اور کپتان مصباح الحق نے 38رنز کے ساتھ مجموعی اسکور 280رنز تین کھلاڑی آئوٹ پر اننگز کا آغاز کیا۔ کھیل کے پہلے روزکیویز کی تین اسپنرزکی ٹرائیکا بھی پاکستان ٹیم کا کچھ نہ بگاڑ سکی۔ اوپنر محمد حفیظ کی کیریئر میں ساتویں سنچری کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن میچ پر کنٹرول سنبھال لیا۔34سالہ حفیظ نےتمام دن کیوی بولروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی پہلی ٹیسٹ ڈبل سنچری کی جانب گامزن ہیں۔ان کے ہمراہ کپتان مصباح الحق ایک چھکا اورپانچ چوکے لگا کر 38رنز بنائے ، دونوں نے چوتھی وکٹ پر121رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے آف اسپنر مارک کریگ نےدو اور ڈیئنیل ویٹوری نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک ۔صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :