کھیل
30 نومبر ، 2014

شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل جاری

شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل جاری

شارجہ.....شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے،کیوی ناٹ آئوٹ بیٹسمین مارک کریگ34اور ٹم سائوتھی نے 50رنز کے ساتھ مجموعی اسکور 637رنز8کھلاڑی آئوٹ سے اننگز کا آغاز کیا۔تیسرے روز کے کھیل میںبرینڈن میک کولم کی برق رفتار ڈبل سنچری اور کین ولیم سن کی کیر یئر بیسٹ192رنز کی اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے شارجہ ٹیسٹ میں رنز کا پہاڑ کھڑا کرکے پاکستان کو مشکل صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔ میک کولم نے ڈبل سنچری کے دوران کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے۔وہ ڈان بریڈ مین کے ساتھ ایک سال میں تین ڈبل سنچریاں بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔میک کولم اور ولیم سن کی ریکارڈ شراکت میں ریکارڈ 297 رنز52اعشاریہ2اوورز میں بنے جو نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری وکٹ پر سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ ہے۔ یہ کسی بھی وکٹ کی نیوز ی لینڈ کے لئے پانچویں بڑی شراکت ہے۔ٹیسٹ کے دوسرے روز میک کولم نے نیوزی لینڈ کی طرف سے تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ اسی طرح وہ تیز ترین ڈبل سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے دوسرے اور دنیا کے تیسرے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ وہ رواں سال تیسری ڈبل سنچری بنا کر ڈان بریڈمین، مائیکل کلارک اور رکی پونٹنگ کے ہم پلہ ہوگئے ہیں۔ تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن ہفتے کو کھیل ختم ہونے پر نیوزی لینڈ نے8وکٹ پر637رنز کا بڑا اسکور بنادیا۔ شارجہ اسٹیڈیم میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے۔2002میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف493رنز بنائے تھے۔یہ نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرا بڑا سکور ہے۔ مارک کریگ53 گیندوں پر34رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ٹم ساوتھی نےنصف سنچری61گیندوں پر دو چھکوں اور تین چھکوں کی مدد سے بنائی۔ٹم ساوتھی نے اننگز کے دوران ایک ہزار رنز مکمل کر لئے۔وہ ایک ہزار رنز بنانے اور ایک سو سے زائد وکٹ لینے والے پانچویں کیوی بیٹسمین ہیں۔فاسٹ بولر راحت علی نے25اوورز میں89رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔یاسر شاہ نے169رنز کے عوض تین وکٹ لئے۔

مزید خبریں :