30 نومبر ، 2014
شارجہ.....شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم شدید مشکلات کا شکارہےاوراسے اننگز کی شکست کا سامنا ہے۔دوسری اننگز میں صرف 147پر اس کے7کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے اسے مزید192رنز کی ضررت ہے اوراس کی 3وکٹیںباقی ہیں۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روزپاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور صرف63رنز پر آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔اوپنر شان مسعود4 اور اظہر علی 6رنز بناسکے۔صرف یہی نہیں ان کے بعد آنے والے کھلاڑی بھی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے، یونس خان بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے،محمد حفیظ 24رنز بناسکےاور کپتان مصباح الحق 12رنز بناکر پویلین لوٹے۔سرفرازاحمد37اور یاسر شاہ 10رنزبناسکے۔بائولٹ نے 3جبکہ کریگ اور سائوتھی نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں690رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، یوں اسے پاکستان کے خلاف 339رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے کپتان مک کلم 202 ،ولیم سن192،کریک65، جبکہ راس ٹیلر، اینڈرسن اور سائوتھی 50،50رنز بناکر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف یہ سب سے بڑا اسکور ہے۔میک کولم اور ولیم سن کی ریکارڈ شراکت میں ریکارڈ 297 رنز52اعشاریہ2اوورز میں بنے جو نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری وکٹ پر سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ ہے۔ یہ کسی بھی وکٹ کی نیوز ی لینڈ کے لئے پانچویں بڑی شراکت ہے۔ٹیسٹ کے دوسرے روز میک کولم نے نیوزی لینڈ کی طرف سے تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ اسی طرح وہ تیز ترین ڈبل سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے دوسرے اور دنیا کے تیسرے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ وہ رواں سال تیسری ڈبل سنچری بنا کر ڈان بریڈمین، مائیکل کلارک اور رکی پونٹنگ کے ہم پلہ ہوگئے ہیں۔راحت علی اوریاسر شاہ نے چار، چار اور محمد حفیظ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میںپاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔