کھیل
30 نومبر ، 2014

شارجہ ٹیسٹ،کیویز نےپاکستان کو اننگز اور 80رنز سے ہرادیا

شارجہ ٹیسٹ،کیویز نےپاکستان کو اننگز اور 80رنز سے ہرادیا

شارجہ......نیو زی لینڈ نے شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگ اور80رنز سے شکست دے دی،شارجہ میں رنز کے انبار لگانے والے کیویز نے پاکستان کی بیٹنگ کو بھی لائن تحس نہس کرتے ہو ئے میزبان پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگ اور80رنز سے شکست دیکر18سال بعدپاکستان کو ہوم ٹیسٹ میں شکست دی۔میچ بچانے کیلئے پاکستانی بیٹسمین ریت کی دیوار ثابت ہوئےپاکستان کی جانب سے صرف اسد شفیق ہی نیوزی لینڈ کے بالرز کے سامنے کچھ مزاحمت کر سکےاور137رنز بنا کر مارک کریگ کا شکار بنے،ان کی اننگ میں18چوکے اور6چھکے شامل تھے، جبکہ سرفراز احمد 37اور محمد حفیظ24رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔نیو زی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے4امارک کریگ نے 3 جبکہ اش سودھی نے2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔میچ میں10وکٹ لینے والے مارک کریگ کو مین آف دی میچ کا حق دار قراردیا گیا۔

مزید خبریں :