کاروبار
30 نومبر ، 2014

کراچی: چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 کا آغاز کل سے ہوگا

کراچی: چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 کا آغاز کل سے ہوگا

کراچی........ کراچی میں چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 کا آغاز کل سے ہورہا ہے ۔ نمائش میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 36 ممالک کی 333 کمپنیاں شرکت کریں گی جبکہ روس بھی پہلی مرتبہ اپنی دفاعی مصنوعات کی نمائش کریگا۔ آئیڈیاز 2014 کا افتتاح یکم دسمبر کو ہوگا، دفاعی نمائش چار روز تک جاری رہے گی ۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 36 ممالک سے تعلق رکھنے والی 333کمپنیاں اس نمائش میں شرکت کریں گی جبکہ 50 ممالک سےتعلق رکھنے الے 88 وفود بھی شریک ہوں گے۔ پہلی مرتبہ روس بھی اپنی دفاعی مصنوعات کی نمائش پاکستان میں کریگا۔ کموڈور طاہر جاوید کے مطابق مشرقی یورپ سےرومانیہ، سربیا، اسٹونیا سمیت کئی اور ممالک بھی پہلی مرتبہ دفاعی نمائش میں شریک ہوں گے۔ پاکستان اپنی بہترین دفاعی مصنوعات اس نمائش میں پیش کریگا۔ ڈیپو کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر مظہر ممتاز نے کہا کہ پاکستان میں تیار ہونے والے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کی فروخت کے لئے بعض ممالک سے بات چیت جاری ہے۔ پاکستان پہلے ہی جنگی تربیتی طیارہ سپر مشاق بعض ممالک کو فروخت کررہا ہے۔تاہم آئیڈیاز نمائشوں میں بھاری تعداد میں غیرملکی وفود کی آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ اب دنیا پاکستانی اسلحہ کی طرف متوجہ ہورہی ہے۔ ۔ کئی ممالک پاکستان کی تیار کردہ میزائیل بوٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں ، اس نمائش میں پاکستان دفاعی سازوسامان کی نمائش کرے گا جس میں غیر ملکی دفاعی وفود دلچسپی رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :