کھیل
01 دسمبر ، 2014

آسٹریلوی کرکٹرفل ہیوز کی آخری رسومات کی تیاریاں شروع

آسٹریلوی کرکٹرفل ہیوز کی آخری رسومات کی تیاریاں شروع

سڈنی.......آسٹریلوی کرکٹرفل ہیوز کی آخری رسومات کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ انہیں بدھ کوان کے آبائی شہر ماکس ویل میں سپردخاک کیا جائے گافل ہیوز کی آخری رسومات مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 ماکس ول ہائی اسکول کے اسپورٹس ہال میں ادا کی جائیں گی۔جس میں فل ہیوز کی فیملی ، عزیز و اقارب اور آسٹریلین کرکٹرز کے ساتھ بھارتی ٹیم کے قائم مقام کپتان ویرات کوہلی بھی شریک ہوں گے۔فل ہیوز کے لیے ہونے والی دعائیہ تقریب ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی جائےگی۔ 25 سالہ آسٹریلوی کرکٹر گزشتہ منگل کو شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے انتقال کر گئے تھے۔

مزید خبریں :